ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی کی ملی یکجہتی کونسل کے وفد کے ہمراہ عراقی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات

30 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد ) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان میں متعین برداراسلامی ملک عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ سے عراقی سفارت خانے میں ملاقات۔ وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، چئیرمین البصیرہ ٹرسٹ و ڈپٹی سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان سید ثاقب اکبر، سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ پیر سید صفدر شاہ گیلانی اور ہدیہ الہادی پاکستان کے صدر پیر سید معرفت حسین شاہ شریک تھے۔

وفد نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان عراق تعلقات اور زائرین کے حوالے سے امور پر گفتگو کی، رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے عوام گہرے اسلامی، ثقافتی اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی ، تجارتی، دفاعی تعلقات میں مزید استحکام وقت کی ضرورت ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree