پنجاب میں حالات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئیے، ناصرشیرازی

30 ستمبر 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے چہلم امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے موقع پر نکالے گئے عزاداری کے جلوسوں کے خلاف پنجاب پولیس کی جانب سے مقدمات کے اندراج کو آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال اور متعصبانہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمات کے اندراج اور مذہبی منافرت پھیلانے والے شر پسند عناصر کو کسی کی ایما پر کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا عزاداری کے تحفظ کے لیے ملک کی تمام شیعہ جماعتوں کا یکساں موقف ہے۔اگر اسی طرح ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔ ہمارے پاس پنجاب حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج، دھرنوں اور قانونی چارہ جوئی سمیت آئینی آپشنز موجود ہیں۔ ایک ایسی محب وطن قوم کو جو مادر وطن کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے ہر وقت تیار رہے دیوار سے لگانا کسی طور درست نہیں۔ حکومت کی یہ غیر دانشمندانہ پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد سے قطعی مطابقت نہیں رکھتیں۔ جمہوری وژن رکھنے والی حکومتوں کے فیصلے ہر طرح کی جانبداری اور تعصب سے پاک اور عوامی خواہشات کے تابع ہوتے ہیں۔ عقیدے یا مسلک کی بنیاد پر دوسروں کو انتقام کا نشانہ بنا کر پنجاب حکومت آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ملت تشیع کو ضیا جیسا آمر بھی نہیں دبا سکتا ۔پنجاب حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین سہ پہر چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ  اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree