غواڑی میں عزاداروں پر حملہ میں ملوث شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکےنشان عبرت بنایاجائے،علامہ اعجاز بہشتی

21 اگست 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما وسیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے غواڑی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پُر امن وادی میں شرپسندوں اور دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ھم پرامن لوگ ہے ہمیں پُر امن رہنے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غواڑی میں عزاداری ابا عبداللہ الحسین ع کے جلوس پر حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شرپسند عناصر کو ایک بار پھر کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے محرم الحرام سے پہلے چیک پوسٹوں کو ختم کرنے  کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے پرامن قوم کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں کو لگام دی جائے۔یہ ملک کسی نئے فتنے کا متحمل نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree