وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی کے والد بزرگوار داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے افسو س اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال مرحوم کو جوار آئمہ طاہرین ؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔ دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی کو فون کیا اور فون پر ان کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔