ایم ڈبلیوایم شہید قائد عارف الحسینیؒ کے سیاسی منشور پر کاربند اور عملی سیاست میں بھرپورکرداراداکررہی ہے،سید اسدعباس نقوی

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یاد اب بھی ہمارےدلوں میں زندہ ہے، اے شہید قائد ہمیں فخر ہے کہ آپ کے راستے کو فراموش نہیں کیا، مینار پاکستان پر شہید قائد کی جانب سے پیش کردہ قومی سیاسی منشور کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھا ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد آپ کے روحانی فرزندوں کے رہنما قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےشہید قائد کی راہ کو زندہ رکھا ہوا ہے جو کہ آپ کے مشن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، آج اس عظیم اجتماع میں پنجاب اور گلگت بلتستان میں موجود ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہیں، آپ کی تعلیمات کی روشنی میں نظام ولایت فقیہ کے مدافع رہیں گے،وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ، انشاء اللہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سےبھی ایم ڈبلیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree