غاصب اسرائیل فلسطینی مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق چھیننا چاہتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

10 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی بربریت کو قابل مذمت قرار دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ غاصب اسرائیل فلسطینی مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق چھیننا چاہتا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں۔مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اس طاقت کے زور سے دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوںنے مزید کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات نے اسے قابل نفرت بنادیاہے۔ ہر باضمیر مسلمان اسرائیل کا سخت مخالف ہے، امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف صف آراء ہوجائے ، انشاءاللہ کرہ ارض اس غاصب ریاست کے وجود سے جلد پاک ہونے والا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree