قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 23 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ نزول قرآن کا اعلان کرکے امت مسلمہ کو قرآن کریم کی طرف رجوع کا درس دیا، علامہ مقصود ڈومکی

10 مئی 2021

وحدت نیوز (کوئٹہ) ہفتہ نزول قرآن کے موقع پر مدرسہ خاتم النبین ص کوئٹہ میں منعقدہ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 23 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ نزول قرآن کا اعلان کرکے امت مسلمہ کو قرآن کریم کی طرف رجوع کا درس دیا۔ قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے جو انسان کی دین اور دنیا میں کامیابی کا ضامن ہے۔ قرآن کریم سے دوری کے سبب اسلامی معاشرہ آج تنزل و زوال کا شکار ہے قرآن کریم کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اور نظام زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہفتہ نزول قرآن مجید کے موقع پر ہمیں قرآن کریم کو پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب اس کا سمجھنا باعث ہدایت اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی آخری وصیت میں امت کو قرآن اور اہل بیت علیہم السلام سے متمسک رہنے کا حکم دیا گیا۔ آج بھی قرآن مجید اور اھل بیت علیھم السلام سے تمسک اور وابستگی عالم انسانیت کے لئے نجات اور سربلندی کا باعث ہے۔  قرآن اور اہلبیت مرکز ہدایت اور نجات بشری کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی مساجد امام بارگاہوں گھر اسکول مدارس غرض ہر جگہ اور زندگی کے ہر شعبے میں قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں والدین کی تعظیم احترام فرمان برداری اور خدمت کو اپنانا ہوگا۔ قرآن مجید نے ماں کی عظمت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تکلیفوں کا ذکر کیا جو وہ اولاد کے لئے برداشت کرتی ہے ماں کائنات کا حسین ترین رشتہ ہے۔ ماں کی شفقت اور پیار کا کوئی متبادل نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree