وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نامور ذاکر سید ریاض حسین شاہ رتوال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قوم کاایک قیمتی سرمایہ تھے۔انہوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام اور ولایت علی علیہ السلام کی تبلیغ کو اپنی زندگی کا مشن بنائے رکھا۔وہ وحدت ، امن اور اخوت کے داعی تھے۔
انہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور باہمی اخوت کا درس دیا کیا ۔ آپ شیعہ سنی مسالک میں یکساں مقبول تھے۔انہوں نے اپنے منفرد انداز بیان سے سے لاکھوں افراد کو اپنا گرویدہ بنا رکھا۔ان کا انتقال ملت تشیع کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ ان کے انتقال سے قوم ایک ممتاز علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے ریاض حسین شاہ رتوال کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔