وحدت نیوز(جنڈیالہ شیر خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے نامور ذاکر اور خطیب اہل بیتؑ سید ریاض حسین شاہ آف رتووال کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ملک کے نامور ذاکرین عظام، علماء، خطباء، واعظین، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سےتعزیتی پیغام مرحوم کے خانوادے کی خدمت میں پیش کیا۔