ملعون وسیم رضوی پہلا اور آخری فتنہ نہیں، اس سے قبل سلیمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد بھی اپنی خباثتوں کے ساتھ ظاہر ہوتے آئے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

16 مارچ 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بھارت میں توہین قرآن کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش قرار دیا ہے ہے انہوں نے کہا ہے کہ وسیم رضوی ملعون کا تعلق امت مسلمہ سے نہیں۔مسلمان گھروں میں پیدا ہونے والے ایسے دین فروش اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر کے مغربی استعماری و استکباری طاقتوں کو تسکین پہنچانا اور انہیں تقویت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ سلیمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد پہلے بھی اپنی خباثتوں کے ساتھ ظاہر ہوتے آئے ہیں۔امت مسلمہ کا کوئی بھی مکتبہ فکر توحید، رسالت اور قران کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔کلام پاک اللہ تعالی کی سچی کتاب ہے۔ اس کے کسی ایک لفظ پر بھی بھی شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔بھارتی شہری کی جانب سے قرانی آیات کی تسنیخ کا دعویٰ دائر کرنے کا مقصد طاغوتی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ایم آئی 6، را، موساد اور دوسرے عالمی خفیہ ادارے عالم اسلام کے خلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں۔وہ مسلمانوں میں بے چینی پیدا کرنے کے لیے مسلمان کو ہی استعمال کر رہے ہیں۔

وسیم رضوی جیسے لوگوں کا مذہب ڈالر و دینار ہیں جو محض کٹھ پُتلی ہیں اور ان کی ڈوری ایسے ہاتھوں میں ہے جو مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ  وسیم رضوی کے خلاف بھارتی و پاکستانی علماء کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree