مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے جو ملت کے حقوق کے حصول کیلئےمسلسل جدوجہد میں مصروف ہے،علامہ مقصودڈومکی

16 مارچ 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا ایک مشاورتی اجلاس مدرسہ خاتم النبیین میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر سید حسین شاہ اور مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید ظفر عباس شمسی علامہ سہیل اکبر شیرازی غلام حسین شیخ سید شبیر علی شاہ کاظمی سید شاہد حسین شاہ شمسی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے جو ملت کے حقوق کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد میں مصروف ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے وابستہ کارکن قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن اور اہداف کی تکمیل کے لئے مصروف عمل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین شہداء کی دھرتی ہے جہاں عاشقان اہل بیت نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن شہدائے راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی کے ذریعے ملت کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع صوبے میں مکتب اہل بیت کے روشن چہرے کی تبلیغ ضروری ہے۔ اس موقع پر صوبہ بلوچستان میں تنظیمی فعالیت و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ اور ضلع صحبت پور میں عزاداروں کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree