کوئٹہ سے پاراچنار تک اور کراچی سے گلگت بلتستان تک پوری قوم نے بیداری کا ثبوت دیا اور اسی بیداری کے بدولت شہداء کے خانوادے سُرخرو ہوئے، آغا رضا

18 فروری 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ شہید مطہری کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا فرمان علی صفدری، محمد رضا مومن اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے موقع پر ملک بھر کے اہل تشیع کی استقامت نے کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو ہمت، طاقت اور حوصلہ دیا، کوئٹہ سے پاراچنار تک اور کراچی سے گلگت بلتستان تک پوری قوم نے بیداری کا ثبوت دیا اور اسی بیداری کے بدولت شہداء کے خانوادے سُرخرو ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ عہدے اور یہ وزارتیں بے وقعت و بے معنی ہیں، ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے آغا رضا کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree