علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس

17 فروری 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ امورسیاسیات) کے زیر اہتمام "اجلاس برائے پارلیمانی امورکمیٹی " کا انعقاد ۔جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے ایم ڈبلیو ایم کے کمیٹی اراکین و ممبران اسمبلی شریک ہوئے اور اپنی علاقائی فعالیت سے آگاہ کیا۔

مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ملک گیر جماعتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جو جماعتیں سیاسی طور پر مضبوط نہیں ہوتی وہ اپنا تشخص زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتیں۔سیاسی جدوجہد نہ صرف فکری اعتبار سے آپ کو توانا رکھتی ہے بلکہ آپ کی معاشرتی حیثیت اور قد کاٹھ میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین نے روز اول سے سیاسی جدوجہد کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہر سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کی۔سیاست عوام کی خدمت اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا نام ہے۔دیندار لوگوں کی سیاست میں موجودگی پیغمبرانہ شعار ہے جو مفاد پرست اور موقعہ شناس عناصر کے لیے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم علوی سیاست کے پیروکار ہیں۔ معاشرے میں عدل وانصاف کا قیام اور طبقے کے ہر فرد کے لیے مساوی حقوق سے مکمل طور پر آراستہ ریاست ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نوجوان بھرپور حصے لیں گے تاکہ متشدد اور انتہا پسندی جیسی موذی فکر کا راستہ روکا جا سکا۔ ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔بلدیاتی انتخابات ہوں یا قومی ہم ہمیشہ معتدل شخصیات کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔مستقبل میں بھی ہمارا یہی لائحہ عمل ہو گا۔

اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر عباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری امورسیاسیات و فوکل پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی،ممبر پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی ،وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم ،مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،الیاس صدیقی ،سابق وزیر قانون و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا رضا ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کنیزفاطمہ ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی علامہ اکبر رجائی ،شیخ احمد علی نوری ،محمد علی سیکرٹری سیاسیات گلگت بلتستان ، سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی اور عارف رضازیدی رکن سیاسی کونسل سندھ نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree