سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے نامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کےانتقال پرافسوس کا اظہار، اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا

18 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلا آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے اہل خانہ کی طرف سے ان کے انتقال کی تصدیق کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سدپارہ قوم کے عظیم، بہادر اور نڈر سپوت تھے جو کوہ پیمائی کی دنیا میں وطن عزیز کے نام کو روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے دیدہ دلیری کے ساتھ کےمنزل کے متلاشی رہے۔اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ملک کے کونے کونے میں ابھی تک دعائیں ہو رہی ہیں کہ خدا کرے یہ اطلاع درست نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے محمد علی سدپارہ کی جراتمندانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree