مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون آغا رضا کی ہمشیرہ کی رحلت، مرکزی قائدین کا اظہار رنج وتعزیت

22 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون آغا رضا کی بڑی ہمشیرہ (بہن) قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح نچاری امام بارگاہ کوئٹہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین قبرستان وادی زینب ؑ میں عمل میں آئی ۔

مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ مختارامامی، ناصرشیرازی، علامہ شبیر بخاری، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ یونس حیدری، علامہ مبارک موسوی ، علامہ مقصودڈومکی، علامہ ہاشم موسوی، اسدعباس نقوی، نثارفیضی، ملک اقرارحسین، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ وحید کاظمی، علامہ تصور جوادی، علامہ برکت مطہری ،ممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی، وزیرزراعت گلگت بلتستان کاظم میثم ودیگر اراکین جی بی اسمبلی سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال مرحومہ کے تمام گناہان کبیرہ وصغیرہ کو معاف فرمائے، انہیں جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے، برادر عزیزآغا سید محمد رضا سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے ، دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree