نام بدل کر داعش کیلئے کام کرنے والے تکفیری گروہوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغا زکیاجائے، علامہ مقصودڈومکی

22 جنوری 2021

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے سابق ضلعی نائب ناظم میر تقی عباس خان کماریو سے ان کے بھائی کوثر عباس خان کماریو کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر حسین ابڑو قمردین شیخ سید بشارت حسین شاہ منصور علی صدیقی ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی غفلت کے باعث سانحہ مچھ رونما ہوا۔ ملک کو دائمی امن تب ہی نصیب ہوگا جب تمام دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہو۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک بھر میں کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کریں۔ کیونکہ تکفیری دہشتگرد نام بدل کر داعش کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ اربعین کے موقع پر درج مقدمات واپس لے۔ وزیر اعلی سندہ اپنے وعدے کے مطابق نہتے عزاداروں پر قائم بےبنیاد مقدمات ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملت کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میرتقی عباس خان کماریو نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے ملت کے حقوق کیلئے جو جدوجہد کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree