المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کے بعد حرم امام علی رضاؑ پر پابندی شرمناک عمل ہے جو امریکہ کے اسلام دشمن اور تعلیم دشمن کردار کی عکاسی کرتا ہے،علامہ مقصودڈومکی

20 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل محمد اپنے عظیم کردار کی بدولت تاریخ انسانی میں بے مثال ہیں۔ اس لیے نیزے اور تلوار اٹھانے والے بدترین دشمن بھی ان کے بے عیب کردار پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ ہمیں آل محمد کے کردار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے کردار کو مثالی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایثار کو قرآن کریم نے خصوصیت کے ساتھ بیان کیا۔ آپ کی جدوجہد میں دین خدا کا دفاع سرفہرست ہے۔ آپ نے خود ضرورت ہوتے بھی دوسروں کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کے بعد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک سے متصل ادارے پر پابندی شرمناک عمل ہے جو امریکہ کے اسلام دشمن اور تعلیم دشمن کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کے صدر مملکت بننے سے امریکہ کے اسلام دشمن کردار میں کسی تبدیلی کے آثار نہیں بلکہ امریکا کا انسان دشمن سامراجی کردار جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وقت کے فرعون ٹرمپ کی ذلت و رسوائی قابل دید ہے دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کا خون ناحق امریکہ کے زوال کا سبب بنے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree