مسلم خواتین کو کو مغربی تہذیب و تمدن کی بے راہ روی کو اپنانے کی بجائے سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے،علامہ مقصودڈومکی

16 جنوری 2021



وحدت نیوز(جیکب آباد)ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرحوم نسیم عباس منتظری کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا منعقد کی گئی۔اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ بشریت کے لئے بہترین اسوہ ہے۔ آپ کی ذات گرامی میں اعلی انسانی فضائل و کمالات حیاء عفت عصمت پاکدامنی صداقت سخاوت صداقت جمع تھے۔ آپ نے دین خدا کی سربلندی کے لئے مسجد نبوی میں جو تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا وہ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو اسوہ فاطمی پر عمل پیرا ہونا چاہیے سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے  آپ نے جن ھستیوں کی تربیت کی وہ کائنات کے امام اور پیشوا قرار پائے۔ جنہوں نے خدا کے دین کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حجاب دین اسلام کا حکم اور سیدہ کائنات کی میراث ہے۔ مسلم خواتین کو کو مغربی تہذیب و تمدن کی بے راہ روی کو اپنانے کی بجائے سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے۔ مغربی تہذیب و ثقافت نے انسانیت کو بے حیائی اور فحاشی اور عریانی کا جو تحفہ دیا ہے وہ انسانی معاشرے کی بربادی کا باعث ہے۔

اس موقع پر انہوں نے جناب نسیم عباس منتظری کی مذہب و ملت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری پروفیسر سجاد حسین علامہ ہادی بخش چنہ و دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree