شہید سلیمانی دنیائے اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور مقامات مقدسہ کے نڈر مدافع تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

02 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید سردار قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے نامور شعراء اختر عثمان، منظر نقوی، علی اکبر ناطق، اشفاق عامر، ثاقب اکبر اور مجتبی شیرازی سمیت دیگر نے شہید سردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔مشاعرے میں علماء کرام،  دانشور،  اہل قلم اور دیگر شرکاء کثیر تعداد میں موجود تھے۔

تقریب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر جعفری نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی دنیائے اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور مقامات مقدسہ کے نڈر مدافع تھے۔ استکباری و صیہونی قوتیں انہیں ایک تیز دھار ننگی تلوار سے زیادہ خطرناک سمجھتی تھیں۔ان کی زندگی کاواحد مقصد اسلام کی سربلندی اور دشمنان اسلام کی نابودی تھا۔وہ زندگی میں کبھی کسی دنیاوی خدا سے مرعوب نہیں ہوئے۔ارض پاک کے لیے ان کے جذبات دیدنی تھے۔وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ اگر کسی ملک نے پاکستان کی طرف پیش قدمی کا سوچا تو اسے پہلے ہماری لاشوں سے گزرنا ہو گا۔ان کی شہادت کے بعد اسرائیل سمیت دیگر اسلام دشمنوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

انہوں نے کہا یمن، شام اور عراق میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ کی طاقت دم توڑ رہی ہے۔ اپنی اکھڑی ہوئی سانسوں کو بحال کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف عالمی دہشت گرد امریکہ کا اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی کے عمل کو روکنے کے لیے استکباری بلاک مذموم سازشوں میں مصروف ہے۔اس کے مقدر میں اب سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کے خون کا بدلہ قدرت اپنی طاقت سے لے گی۔شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔انہوں نے مشاعرے کے حاضرین اور شعراء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree