وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں فقیہ عصر، فلسفی دوراں ،عمار ولایت فقیہ، آیت اللہ علامہ تقی مصباح یزدیؒ کی رحلت پر مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی آفس کے تمام اسٹاف کے علاوہ مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔مجلس ترحیم سے مولانا علی شیر انصاری اور مولانا ظہیر کربلائی نے خطاب کیا۔
مرکزی رہنما مولانا ظہیر کربلائی نے کہا مصباح یزدی کوئی ممعولی مجتھد نہیں تھے بلکہ انکی لکھی ہوئے کتابیں قم اور نجف میں سلبیس کے طور پر پڑھائی جاتی ہیں۔ وہ جوانی میں عاشق امام خمینیؒ تھے۔
انہوں نے انقلاب کے دفاع کے لئے بہترین جوان تربیت کئے جو سیاست اور قومی اداروں کے اصل محافظ بنے ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی انکے تربیت یافتہ جوانوں میں سے ایک تھے۔ مصباح یزدی فلسفےاور عرفان کے عظیم استاد تھے جس کا کوئی ثانی نہیں مصباح یزدی کا یوں جدا ہونا پورے عالم اسلام کو ناتلافی نقصان ہوا۔اللہ ان کو جوار اہلبیت علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔