دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان پُرامن ہو اسی لئے بلوچستان میں آج شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، علامہ اعجاز بہشتی

03 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)بلوچستان میں بھارت، اسرائیل اور سعودی نواز دہشتگردوں  نے جس بے دردی سے شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بلوچستان مچھ میں 11شیعہ ہزارہ کان کنوں کی بہیمانہ قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ جوانان کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ ہاتھ باندھ کر بے گناہ مزدوروں کو شہید کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی ہونی چاہئے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ بھارت، اسرائیل اور سعودی عرب ملک عزیز پاکستان کے خلاف پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان پُرامن ہو اسی لئے بلوچستان میں آج شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے تاکہ فرقہ واریت کو ہوا دی جا سکے۔ حکومت اور سیکورٹی اداروں کو چاہئے کہ جس طرح وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے اسی طرح بلوچستان میں بھی آپریشن کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree