محرم الحرام میں ملت جعفریہ اورمجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون رہا جس کا میں شکر گزار ہوں، کمشنر نصیر آباد

05 اکتوبر 2020

وحدت نیوز (نصیرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ملاقات کی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید شاہد حسین شاہ ،سید نیاز حسین شاہ ،غلام حسین شیخ، مولانا مشتاق حسین عمرانی، ممتاز علی ڈومکی ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں نواسہ رسول امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی یاد میں چہلم کی مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا منعقد ہوتے ہیں محرم کے ایام میں پولیس اور انتظامیہ کا ہم سے بھرپور تعاون رہا جس کے لیے بحیثیت کمشنر آپ نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔ اس موقع پر علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جلوس عزا برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کی فضا کو ہوا دے رہے ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین امن و اخوت اور حب الوطنی کی علمبردار ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بھی انتظامیہ کا بھرپور تعاون رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون رہا جس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ملک دشمن عناصر وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ نفرتوں کو ہوا دینا چاہتے ہیں ہم اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے دشمن کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ برکت علی مطہری نے کمشنر عابد سلیم قریشی کو بہترین انتظامی خدمات اور تعاون پر شیلڈ پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree