وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ضلع خانیوال اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کیخلاف چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کا شیعہ مسلمان شہریوں کی مذہبی آزادی پر حملہ آئین پاکستان میں تسلیم شدہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کا نوٹس لیں،ایک طرف کالعدم جماعتوں کوفرقہ وارانہ مظاہروں اور جلسے جلوسوں کی چھوٹ اور دوسری طرف امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں باہمی وحدت اور ملکی سالمیت پر ایمان رکھنے والوں کی شرکت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا فرقہ واریت پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔