عزاداری ہماری عبادت، ہماری شناخت اور ہماری نسلوں کی بقا کی ضامن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

05 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا ہے کہ عزاداری  ہماری عبادت، ہماری شناخت اور ہماری نسلوں کی بقا کی ضامن ہے ۔شرف انسانیت کے اس معیار کو حسینیت کہتے ہیں جو حق وباطل کے راستوں کو جدا جدا کرتا ہے۔امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام کی حق پسندی کو صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر مذاہب بھی عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی وجہ ہے روز عاشور اور اربعین کے موقع پر کربلائے معلی میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی، ہندو اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مٹھی بھر تکفیری عناصر نے بغض اہلبیت علیہم السلام میں یزید کی حمایت کے نعرے لگا کر اپنی فکری وابستگی کو آشکار کیا ہے۔اس سال کا اربعین اس امر کا تقاضہ کرتا ہے ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہے وہ اہل سنت ہو یا اہل تشیع، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے سے محبت کے عملی اظہار کے لیے اربعین کے جلوس میں شریک ہوں اورساری دنیا کو یہ واضح پیغام دے کہ یزید روز ازل سے نفرت کی علامت تھا اور روز قیامت تک لعنت کا حقدار رہے گا۔

انہوں نے کہا اربعین یزیدیت کے خلاف مولا علی علیہ السلام کی شیر دل شہزادی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی للکار کا نام ہے۔ اہلبیت علیہم السلام کے شیعہ سنی پیروکاروں نے اپنی وحدت و اخوت کے اظہار سے سال 2020 کے اربعین کو پاکستان کا ایسا تاریخی دن ثابت کرنا ہے جس کی یاد کو کبھی فراموش نہ کیا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree