وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کا منڈی بہاؤالدین کا دورہ۔ ناصرشیرازی کی شہید ملک عملدار حسین کے گھر آمد ،لواحقین سے ملاقات اورفاتحہ خوانی ۔
ناصرشیرازی نے ضلعی سیکریٹری جنرل اور شہید علمدار کے بڑے بھائی ملک غلام قمرعباس (ر)ڈی ایس پی اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہید ملک علمدار حسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک انجام کا مطالبہ کیا۔
ناصرشیرازی نے شہید کے چہلم کو شاندار انداز میں منانے کا اعلان بھی کیا، عملدار حسین جلوس کے بانی و لائسندار،مسجد کے متولی اور موزن بھی تھے ، شہید علمدار شہید راہ خدا ہیں ،ناصرشیرازی نے کہاکہ شہید علمدار حسین امام حسین علیہ السلام کے سچے عاشق اور نماز سے عشق کرنے والے تھے ۔ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔