جیکب آباد کے عظیم الشان اربعین مارچ میں شیعہ سنی عاشقان اہل بیت ؑ کی بھرپور شرکت نے یزیدیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا، علامہ مقصودڈومکی

03 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین، پیام ولایت فاؤنڈیشن، شیعہ علماءکونسل ، اصغریہ آرگنائزیشن اور آئی ایس اوکی جانب سے بسلسلہ چہلم شہدائے کربلا ضلع جیکب آباد کے عاشقان اہل بیت نے امام بارگاہ امام علی رضا علیہ السلام آباد سے ڈی سی چوک جیکب آباد تک  14 کلو میٹر کا طویل پیدل مارچ کیا اس موقع پر علمائے کرام سادات و مومنین خواتین اور معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد پیدل مارچ میں شریک ہوئی۔

 ڈی سی چوک جیکب آباد پہنچنے پر عزاداروں کے بڑے اجتماع سے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ برکت علی مطہری سید ریاض علی شاہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے والے شیعہ اور سنی مسلمان حسینی ہیں اور شہدائے کربلا کے کے ساتھ بے پناہ عشق اور محبت کرتے ہیں یہی سبب ہے کہ آج لبیک یا حسین مارچ میں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے یزیدی مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ ان کے خلاف توہین رسالت اور توہین اہل بیت کی ایف آئی آر درج کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں اور شیعہ سنی متحد ہوکر یزیدیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ ہم ان حسینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو چودہ کلومیٹر کا طویل سفر پیدل طے کرکے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور سعودی عرب کے ڈالر اور ریال کے بل بوتے پر یزیدی مفتی چند ہزار یا لاکھ افراد کو جمع کر سکتے ہیں تو پاکستان کے کروڑوں شیعہ اور سنی مسلمان عشق اہلبیت میں نکلیں گے۔ پاکستان کے عوام امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے دشمن اور قاتل یزید ملعون کی تعریف کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree