چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کے لیے پائیدار حکومت کی موجودگی اولین تقاضہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

02 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ارض پاک کو عدم استحکام سے دوچار رکھنے کے لیے آئے روز ایک نیا بحران کھڑا کیا جارہا ہے۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے نت نئے پینتروں کے ذریعے پورے خطے کے امن کو داوپر لگا رکھا ہے۔آرمینیا و آذربائیجان کا تصادم اور خطے میں اٹھنے والے دیگر بحران عالمی استعماری قوتیں کے پیدا کردہ ہیں جن کا مقصد خطے کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بن کر طاقت کی منتقلی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کے لیے پائیدار حکومت کی موجودگی اولین تقاضہ ہے۔موجودہ حالات میں اگر حکومت سے نظریاتی وفکری اختلاف ہوتا تو بھی ہم عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے تاکہ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ ملک کے سابق وزیراعظم کے غیر ذمہ دارنہ بیان نےملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ملک کےکلیدی عہدے پر برجمان رہنے والے شخص کی طرف سے ریاستی اداروں پر جس سطحی انداز سے تنقید کی گئی اس سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم کو قوم کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا کہ پاکستانی میزائل کوریورس انجینئرنگ کا نتیجہ قرار دے کر ارض پاک کے کون سے دشمنوں کی خوشنودی حاصل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے دن ملک میں کوئی نیا شوشہ چھوڑ کر ہماری قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا مکار دشمن کی چالیں ہیں تاکہ ہم ان عالمی ایشوز سے بے خبر بیٹھے رہیں جن کا تعلق براہ راست عالم اسلام سے ہے۔عالمی حالات کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم بیدار رہ کر دشمن کی چالوں سے آگاہ رہے اور کسی سازش کا حصہ نہ بنے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree