گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے امریکہ نے اپنی عملی کوششیں اچانک تیز کر دیں ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

18 ستمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکہ میں امارات،  بحرین اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کو عالم اسلام کے مفادات کے خلاف استکباری طاقتوں کا گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے امریکہ نے اپنی عملی کوششیں اچانک تیز کر دیں ہیں۔ڈیل آف دا سنچری کی راہ میں ممکنہ رکاوٹ بننے والے ممالک کو ان کے داخلی معاملات میں الجھا کریہود ونصاریٰ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ مسلم ممالک جو امریکہ و اسرائیل کی صف میں شامل ہونے کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں وہ سخت مغالطے میں ہیں۔انہیں ماضی کے ان مسلمان حکمرانوں سے سبق سیکھنا ہو گا جنہیں امریکہ نے کمال ہوشیاری کے ساتھ استعمال کر کے اپنے ہی عوام کے ہاتھوں ذلیل ورسوا کیا۔امریکہ کی دوستی اور ظاہر اس خوشنما سانپ کی مانند ہے جو اپنے اندر جان لیوا زہر چھپائے ہوئے ہے۔وطن عزیز میں مذہبی منافرت کی موجودہ لہر کے پیچھے بھی ان استعماری قوتوں کے ہاتھ ہیں جو پاکستان کے عوام کی حساس عالمی موضوعات سے توجہ ہٹا کر انہیں آپس میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ردعمل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اورخلیجی ریاستوں کے باہمی روابط اور تعلقات کے حوالے سے اپنا موقف دوٹوک انداز میں واضح کریں۔اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے عوام کے جذبات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔امید ہے کہ اس سلسلے میں پاکستانی دفتر خارجہ کا موقف عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree