ایم ڈبلیوایم وفد کا علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کا دورہ ،پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی رحلت پر تعزیت

18 ستمبر 2020

وحدت نیوز(اسلا م آباد) پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے۔ان کی دینی ، علمی اور روحانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف میں پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اولیا اکرام و مشائخ عظام کی شب روز کی انتھک کوششوں اور ان کے پر امن کردار کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملا آج بھی پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال مذہبی انتہا پسندی کا راستہ روکنے کے لئے ہمیں انہی اولیا اللہ کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے باہمی اتحاد بھائی چارہ اور محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہو گا ۔

ملاقات میں پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی مرحوم کے صاحبزادے  پیر معین الحق گیلانی سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نثار فیضی اور علامہ اقبال بہشتی شامل تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree