تشیع نے چودہ سو سالوں سے حق پرستی کا علم بلند کر رکھا ہے، دنیا کے جابر و ظالم حکمران اس قوم کو سرنگوں نہ کرسکے،علامہ اقبال بہشتی

17 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹا سکے، اپنے عقیدے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ کوہاٹ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشیع نے چودہ سو سالوں سے حق پرستی کا علم بلند کر رکھا ہے، دنیا کے جابر و ظالم حکمران اس قوم کو سرنگوں نہ کرسکے۔ اختیار اور اقتدار کے نشے میں چور کسی مدہوش میں یہ جرات نہیں کہ وہ ہمیں ہمارے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹا سکے۔ ہم اپنے عقیدے اور قوم کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان، داعش و القاعدہ کی شکل میں دنیا بھر سے ہزاروں پیشہ ور قاتلوں کو  تشیع کے خلاف مجتمع کرکے بھی تمھیں ناکامی کی دھول چاٹنی پڑی، شیعہ کل بھی سربلند تھے اور ہمیشہ سربلند ہی رہیں گے۔ ذلت، ناکامی و رسوائی ہر اس شخص کا مقدر ہوگی، جو حسینیت کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree