سوئیڈن میں قرآن مجید اور فرانس میں نبی کریمؐ کی توہین کےخلاف ایم ڈبلیوایم آج ملک بھرمیں یوم احتجاج منائےگی، علامہ راجہ ناصرعباس

04 ستمبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے فرانسیسی جریدے"چارلی ہیبڈو"میں خاتم النبیین حضرت محمد صلی الله عليه والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور سویڈن میں قران مجید کو نذر آتش کرنے کے روح فرسا واقعات کے خلاف (آج) 4ستمبر بعد از نماز جمعہ ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتوں نے مسلمانوں کے خلاف کھل کر اعلان جنگ کر دیا ہے۔استعماری و استکباری طاقتوں کے عزائم سے دانستہ لاعلمی کبوتر کی طرح بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔آج دنیا بھر کی باطل قوتیں امت مسلمہ کے خلاف سر جوڑ رہی ہیں لیکن مسلمانوں کی یہ بدقسمتی ہے کہ ہم حقیقی دشمن کا درک کرنے کی بجائے آپس کے فروعی اختلافات میں الجھے ہوئے ہیں۔اگر امت مسلمہ یہود ونصاریٰ کو اپنا دوست اور کلمہ گو بھائیوں کو فروعی اختلافات کی بنیاد پر اپنا ازلی دشمن سمجھتی رہی تو اس کا وجود ہمیشہ خطرے میں پڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا نبی کریم حضرت محمد صلی الله عليه والہ وسلم کی ذات مقدسہ پر ہماری جان بھی قربان ہے۔شرپسندوں کی گستاخانہ حرکتیں ہماری مذہبی غیرت و حمیت کا امتحان ہے۔مسلمہ امہ کی جانب سے اگر منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو یہ ہماری بےبسی کا اظہار ثابت ہو گا۔

 انہوں نے کہا تمام مسالک اپنے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر اسلام دشمن لابی کے خلاف مشترکہ آواز بلند کریں۔اس شرمناک واقعہ پر حکومت محض مذمتی بیان جاری کر کے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔پاکستان سمیت تمام مسلم ریاستوں کو ایسے ممالک سے سفارتی و تجارتی  تعلقات منقطع کردینے چاہئیے جو دین اسلام کی اساس کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو "یوم حرمت قران و ناموس رسالت ص کے عنوان سے منا رہی ہے۔ہم باطل قوتوں کی شرپسندانہ اور ناپاک عزائم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree