وحدت نیوز(کراچی)فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور،ملتان ،کوئٹہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
”
روز حرمت قران و ناموس رسالت“ کے عنوان سے ہونے والے احتجاج کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام دشمن صیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے عالم استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔اسلام آباد سے احتجاجی مظاہرے کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس میں مرکزی رہنماؤں اور ضلعی عہدیدران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماعلامہ محمد اقبال بہشتی ،ملک اقرار حسین ،علامہ ضیغم عباس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا۔ دین اسلام کی تضحیک اور امت مسلمہ کی مسلسل کردار کشی شدید تہذیبی تصادم کی راہ ہموار کر رہی ہے۔جو عالمی طاقتیں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں ان کا دامن بھی اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔عالم اسلام کو بے بس سمجھنے والے احمق اور عالمی امن کے دشمن ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے خطاب کیا، اس موقع پر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور، علامہ نشان حیدر، علامہ زاہد ہاشمی، علامہ اظہر حسین نقوی، ناصر الحسینی ، میر تقی ظفر ،احسن عباس رضوی، حیدر عابدی، کلیم حیدر،رضوان پنجوانی اور دیگر رہنماؤں سمیت سینکڑوں عاشقان رسول ص نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرزیدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کے عقائد یا مذہب پر حملہ نہیں کیا جا سکتا۔ان ہتھکنڈوں کے پس پردہ وہ طاغوتی طاقتیں ہیں دین جو دین اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے شدید خوفزدہ ہیں۔مسلمانوں کے مقدسات کو اسی مذہبی تعصب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مسلمان حکمرانوں کے دلوں میں ایمان کی ذرا سے بھی رمق باقی ہے وہ یقیناََیہود و نصاری سے تعلقات پر حرمت رسول کو مقدم سمجھتے ہیں اور اس ناپاک جسارت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے زیر اہتمام جامع مسجد چوک سے یادگار شہداء سکردو تک احتجاجی ریلی نکالا۔یادگار شہدا سکردو پر مقررین نے خطاب کیا جس سے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ فدا ذیشان،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ علی حسین،رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان امیدوار حلقہ دو سکردو کاظم میثم،شیخ جان حیدری اور صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن وقار روش نے خطاب کیا۔اس موقع دیگر رہنماؤں سمیت سینکڑوں عاشقان رسول ص نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
مجلسِ وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ کی نمائندگی میں بعد از نماز جمعہ اسلامیہ ہائی سکول سے تھانہ صدر چوک تک فرانس اور سویڈن میں ہونے والی عظیم مقدسات دین اسلام کی بے حرمتی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔قرآن و صاحب قرآن کریم کی شان میں گستاخی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل ملک صفدر عباس اور برادر بلال حیدر شہیدی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے باور کروایا کہ حکومت وقت اور تمام مقتدر ادارے اپنے اثر و رسوخ سے اس کافرانہ حرکت کا بھرپور جواب دیں۔ یہ کوئی معمولی واقعہ یا پہلی بار نہیں بلکہ بارہا کی جانیوالی مذموم حرکت ہے جس پہ نہ صرف مسلمان بلکہ خالق ارض و سماء بھی غضبناک ہواہے۔ مزید بیانیہ جاری کیا کہ تمام مسلمز ملکر یہود و نصاری کی نجس سازشوں کو خاک میں ملا دیں۔
ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یوم حرمت قرآن و ناموس رسالت منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وی اوریلی کے شرکاء نے امریکہ۔ اسرائیل۔سوئیڈن اور فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر یورپی ممالک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے بناکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت پاکستان فوری طور پر سوئیڈن اور فرانس کی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجد علیؑ کے باہر احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے محمودالحسن اور مولاناامیر حسین رحمانی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امن عالم کو تباہ کرنے کی گھنانی سازش ہے۔ اظہار آزادی کے نام پر رسالت مابﷺ کی ذات مقدس کی توہین مغربی کی نجس سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ انسانیت کا دم بھرنے والے نام نہاد عناصر کی جانب سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ اس سے پہلی بھی یہی جریدہ اس نوعیت کی توہین کر چکا ہے۔ فرانس حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔دوسری جانب سوئیڈن اور ناروے میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے جیسے دل خراش سانحات رونما ہوۓ ہیں جو کھلم کھلا پورے عالم کا امن خراب کرنے کی سازش ہے جس کے جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔ داراصل یہ ابلیس زادے مسلم دنیا میں فتنہ کی آگ بھڑکانہ چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ایسی کئی سازشی کرتے رہتے ہیں۔
ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کے تحت امام بارگاہ شاہ نجف تا مین گیٹ شاھجان مسجد تک ریلی نکالی گئی جس میں تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھر پور شرکت کی،ریلی کے شرکاء سے مولانا علی گوہر ایمانی،مولانا ایاز علی اور مجلس وحدت مسلمین ٹھٹھہ کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالحسین،برادر مختیار علی دایو نے خطاب کیا۔
ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے تحت مدرسہ ارشاد الثقلین کندھ کوٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔کندھ کوٹ۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی، صابر حسین کربلائی، ڈاکٹر احسان علی شیخ، ملک فائق عباس، راجہ پرویز علی اور نظر محمد شیخ نے کی۔
قدم گاہ مولا علی علیہ السلام پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے کیا گیا جس کی سربراہی ایڈوکیٹ رحمان رضا عباسی، علامہ گل حسن مرتضوی سید صفدر عباس عابدی سید دانش مھدی سید شکیل حیدر، عابد قریشی اور آغا ندیم جعفری نے کی.مقرریں نے عوم سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان امن کا گہوارا ہے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واسلم اور قرآن و اھلیبیت ع کی توہین نا قابل برداشت ہے اور ایام عزا میں علماء خطیب و ذاکرین پر جھوٹے مقدمات بناکر گرفتاریاں کرنا ملکی حالات کو خراب کرنے کی کوشش ہے.
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان رسول اللہ ص اور قرآن کی بے حرمتی پر ایکشن لے اور علماء و ذاکرین کے مقدمات فل فور ختم کئے جائی