مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں عظیم الشان یوم القدس کانفرنس

21 مئی 2020

وحدت نیوز(کوئٹہ) فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں منعقدہ ”یوم القدس کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی، جمعیت علماء پاکستان کے میر عبدالقدوس ساسولی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین،ممتازعالم دین مذہبی سکالر ڈاکٹرعطاء الرحمان،سابق سنیٹرقوم پرست رہنما میر مہیم بلوچ،،سنی سپریم کونسل کے پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما نوابزادہ شریف جوگیزئی ، مسیحی رہنما پاسٹر ندیم رابرٹ، تنظیم اسلامی کے اقتدار احمد، فلسطین فاؤنڈیشن کے آغاسہیل شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس کے احسان علی،، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحمید منصوری سمیت دیگرعلماء کرام وسیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہاگیاکہ قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر اولین حق فلسطینیوں کا ہے۔ مئی 1948 ء میں 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست وجود میں لائی گئی جو غیر قانونی عمل تھا۔ قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ آج بھی امریکہ اور اسرائیل اس کوشش میں ہیں کہ مغربی کنارے کے مزید 30 فیصد رقبہ پر قبضہ کرلیا جائے۔ ہم فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور اقوام عالم فلسطینیوں کی قانونی جدوجہد کی زبانی حمایت کرتے ہیں تاہم مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مقررین نے کہا کہ فلسطین،کشمیر سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عالم اسلام کی نااتفاقی اور اسلام دشمن قوتوں پر بھروسہ ہے،ملک میں موجود سیکولر ازم اورلبرل ازم کی دلدادہ ایلیٹ کلاس اور مقتدر طبقہ پاکستان میں اسلام کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا اس کے باوجود وہ مسلمانوں کے دل سے اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کی محبت کو کم نہیں کرسکا۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو جمہوری طریقے سے بھی آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ مغرب کا رویہ بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے تباہ کن اور دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے، امت کے اجتماعی مفاد کیلئے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو امریکہ و مغرب کی غلامی چھوڑ کر اتحاد عالم اسلامی کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔فلسطینی عوام کو دربدرکرنے اورقبلہ اول کاسوداکرنے کیلئے ڈیل آف سینچری کے نام سے شرمناک منصوبہ شروع کیا گیا ہے ہم اسے مستردکرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رمضان اور قرآن کا اصل مقصد انسان کوزندگی کے ہر معاملے میں اپنے پروردگار کی رضا کے راستہ پر چلانا ہے،رمضان تربیت اور اصلاح کا مہینہ ہے تاکہ انسان سال کے باقی گیارہ ماہ بھی رمضان میں حاصل کی گئی تربیت کے مطابق گزار کر اپنے مالک کی رحمتوں اور مغفرتوں کو حاصل کرسکے۔اگر کسی مسلمان کے دل میں روزہ رکھنے کے باوجود کسی بھوکے اور پیاسے کی بھوک پیاس دور کرنے، کسی پریشان حال کی پریشانی کو بانٹنے اور کسی تنگ دست کی تنگ دستی دور کرنے کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا تو وہ سمجھ لے کہ اس نے روزے کے حقیقی مقصد کو پورا نہیں کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree