کراچی طیارہ حادثہ، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کااظہار افسوس

22 مئی 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کراچی طیارہ حادثے پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار ۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کے پرواز کے حادثے میں قیمتی جانوںکا نقصان انتہائی افسوس ناک اور قومی سانحہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید سے ایک دو روز قبل اس ناگہانی حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ملت جعفریہ بالخصوص مجلس وحدت مسلمین متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے حادثے میں جاںبحق مسافروں، جہازکے عملے اور علاقہ مکینوں کی مغفرت اور تمام زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ320ایئر بس طیارہ جوکہ لاہور سے مسافروں اور عملے سمیت98افراد کو لیکر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کررہا تھا اچانک انجن فیل ہونے کے باعث نزدیک ہی ماڈل کالونی ملیر کی رہائشی آبادی پر جاگرا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree