قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے، علامہ مختارامامی

21 مئی 2020

وحدت نیوز(نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے، شہید راہ قدس حاج قاسم سلیمانی کی شہادت نے قدس ایشو کو اور بھی گرما دیا ہے۔ نوابشاہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جعلی نام نہاد ریاست رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی 25 سال کی پیشن گوئی سے پہلے ہی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس سے منسوب کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا، امام خمینی نے دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے بتایا کہ اسرائیل کا وجود دنیا کے لئے ناسور ہے، فلسطینی پرامن مسلمان ہیں، ان کے خلاف دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں، وہ آج بھی صہیونی ریاست کی جانب سے دیشت گردی کا شکار ہیں۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ مزاحمت کی تحریک ایران، عراق، لبنان، فلسطین، افریقا، یمن، شام، بحرین، پاکستان، افغانستان اور کشمیر سمیت دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے، اسی مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل محاصرے میں آگیا ہے، امریکا شکست کھا رہا ہے، چالیس سال کے طویل عرصے کے بعد مسلمانوں کو آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ایسی قیادت ملی، جس نے عالمی استکبار کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree