ایم ڈبلیوایم کے تحت کل جمعتہ الوداع یوم القدس کےموقع پر ملک بھرمیں ریلیاں نکالی جائیں گی

21 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 22مئی بعد از نماز جمعہ القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جن کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی اور صوبائی رہنما کریں گے۔ مرکزی ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے سہ پہر دو بجے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہو گا۔

لاہور سے نکالی جانے والی القدس ریلی ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی قیادت میں روانہ ہو گی۔القدس ریلیوں کے انعقاد کا مقصد فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا کے مظلومین کی حمایت اور طاغوتی و استکباری قوتوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور ملت تشیع سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں منعقدہ القدس ریلیوں میں بھرپور انداز سے شرکت کر کے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree