وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین ، ملیکة العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لیے جتنی قربانیاں حضرت خدیجہ ؑ نے دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ جناب خدیجتہ الکبریٰؓ کی حکمت و بصیرت، رسالت کی ایک بہترین مددگار ثابت ہوئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حضرت خدیجہ ؑ سے اس قدر والہانہ لگاؤ تھا کہ وہ جس سال حضرت خدیجہ ؑ اس جہان فانی سے رخصت ہوئیں اس سال کو آپ ﷺ نے عام الحزن یعنی غم کا سال قراردیا۔انہوں نے کہا دس رمضان المبارک ام المومنین ؑ کا یوم وفات پوری امت مسلمہ کے لیے غم کا روز ہے۔