وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (آج) مورخہ 04مئی بروز سوموار سہ پہر تین بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جس میں موجودہ ملکی صورت حال ،کرونا وائرس کی وبا ،عام آدمی کی بڑھتی معاشی مشکلات، رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات اور یوم علی ؑ کے جلوسوں کے حوالے سے اہم احکامات کا اعلان بھی کرینگے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔عزاداری ہمارا ایمان اور ہمارے عقائد کی بنیاد ہے۔ہم حسینی ہیں اور یاحسین ؑ یاحسینؑ ہمارے رگ و خون کی آواز ہے، کربلائے معلی، حرمین شریفین اور مشہد مقدس سمیت دنیا بھر کے مقامات مقدسہ میں ان احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک انسانی جان کی حفاظت کو پوری انسانیت کی حفاظت قرار دیا ہے۔
پاکستان میں یوم علی علیہ السلام کے سلسلے میں عزاداری کے پروگراموں کے سلسلے میں ضروری طبی ہدایات پر عمل حالات کے عین متقاضی ہے۔اس حکومت کی ہدایات سمجھنے کی بجائے خداتعالیٰ کا حکم سمجھ کر سرانجام دینا ہو گا۔