عرب حکمرانوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کی بجائے اسرائیل کی حمایت کی اور قاتل مودی کو میڈل پہنائے، علامہ مقصودڈومکی

11 فروری 2020

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، اصغریہ آرگنائزیشن اوردیگر ملی تنظیموں کے زیراہتمام لاڑکانہ میں شہید راہ اسلام قاسم سلیمانی اورمہندس ابومہدی کے چہلم کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے۔ عرب حکمرانوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کی بجائے اسرائیل کی حمایت کی اور قاتل مودی کو میڈل پہنائے۔

انہوں نےکہا کہ عالمی استکبار نے داعش کو تشکیل دیا اسے مضبوط کیا تاکہ امت مسلمہ کو کمزور کیا جائے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا خون بہایا جائے۔ داعش نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا انبیاء کرام اور اولیاء کے مقدس مزارات پر حملہ کیا۔ سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی نے عوام کی مدد سے داعش کا قلع قمع کیا۔ مقاومتی بلاک نے انسان دشمن امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے غیور مسلمانوں نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے اور پاکستان کے عوام نے اس راہ میں اپنا لہو دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree