علامہ راجہ ناصرعباس کی سانحہ بابوسر بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت ، امدادکا اعلان

27 ستمبر 2019

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، گٹی داس بابوسر ٹاپ بس حادثے میں زخمی مسافروں کی عیادت۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سی ایم ایچ میں سانحہ بابوسر بس حادثے کےعیادت کی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی جانب سے زخمیوں کے لئے فی کس 50 ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کیا،اس موقع پر میڈیا کوآرڈینٹر برادر مظاہر شگری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree