امریکہ برطانیہ اسرائیل اور انکے اتحادی ہمارے دشمن ہیں جنہوں نے داعش جیسا وحشی گروہ ہم پر مسلط کیا، علامہ راجہ ناصرعباس

06 مئی 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت کراچی کے مقامی ہال میں وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شیعہ سنی اکابر ین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیا ۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پارلیمانی سیکریٹری برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء معراج الہدیٰ صدیقی ، تحریک منہاج القرآن کے رہنماء علامہ آفتاب اظہر ،مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین ،ملی یکجہتی کونسل کراچی کے صدر قاضی احمد نورانی، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماء جناب شبر رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ظفر اقبال قادری ، ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت ایک عمل ہے جو دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لئے ہے۔ برطانیہ نے مسلمانوں کے اتحاد کو توڑ کر پورے برصغیر پر قبضہ کیا۔سائوتھ ایشیاءمیں نئے نئے خرافاتی فرقوں کی تشکیل برطانوی ایجنڈاتھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ٹکرےٹکرے کرنے کے بعد مسلمانوں کے دل میں اسرائیل کی ناجائز ریاست بنائی۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اسرائیل اور انکے اتحادی ہمارے دشمن ہیں۔یہی ہیں جو داعش جیسی قوت کو بنا کر ہم پر مسلط کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان ممالک اکھٹے ہوں تو ڈانلڈ ٹرمپ کی مجال نہیں کہ وہ کسی مسلم لیڈر کی توہین کر سکے۔ امام خمینی کہتے تھے کہ جو شیعہ سنی کے درمیان تفرقے کی بات کرے وہ ہم میں سے نہیں۔علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ پاکستان میں دشمن نے بہت سرمایہ کاری کی ہے مسلمانان پاکستان کے آپس کے اتحاد کو ختم کرنے کی منظم کوشش کی ہے۔۲۲ کڑوڑ کے ایٹمی ملک کو عالمی طاقتوں نے کمزور کر دیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے سربراہ اب آئی ایم ایف لگوا رہا ہے ۔ آج لوگ سیکیولر جماعتوں میں تو اکھٹے بیٹھتے ہیں مگر مذہبی پلیٹ فارم پر متحد نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم کو قومی، لسانی، فرقہ پرستی سمیت کئی مسائل میں الجھا دیا گیا ہے۔آج ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، ظالم اور بے حس حکمران ہم پر مسلط کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں صدراتی کیمپ آفس کے باہر ہماری مائیں بہنیں ۸ روز سے سراپا احتجاج ہیں ۔ان کا مطالبہ ہے کہ اگر ہمارا بچہ مرگیا ہے تو اس کی لاش دے دو، اگر زندہ ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کردو۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہے پاکستان کی ریاست،کہاں ہیں انصاف کے ادارے؟

پاکستان تحریک انصاف کے پالیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر کنے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے اسے عدالت میں پیش کرنا چاہئے۔مسنگ پرسنز کا مسئلہ پہلے بھی ایوان میں اٹھایا ہے پھر اٹھائیں گے۔اگر بندہ مرجائے تو گھر والوں کو سکون مل جاتا ہے لیکن اگر غائب کردیا جائے تو اہل خانہ کو کسی صورت سکون نہیں ملتا ۔ہمیں وحدت اسلامی کے ساتھ ساتھ وحدت پاکستان کیلئے بھی کوشش کرنے چاہئے۔ہمیں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکہجتی کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر معراج الہدیٰ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اسلاموفوبیا کی سوچ جب مسجد پر حملہ آور ہوتی ہے تو مسلک نہی پوچھتی۔انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کا داعش بنانے کا انکشاف دنیا کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ فکرخمینی نا اسرائیل کو زندہ رہنے دے گی اور نا اس کے باجائز باپ امریکہُ کوآج غزہ اسرائیلی میزائیلوں کے نشانے پر ہے۔یہی فکرخمینی ہے جس نے آج نام نہاد بادشاہتوں کی رات کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں، جنہیں خادمین کہا جاتا ہے ان کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات شرم ناک ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء علامہ آفتاب اظہر کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ نے چودہ سو سال قبل امت مسلمہ میں ایمانی انقلاب برپہ کیا۔ جس معاشرے کی تقسیم طبقاتی بنیادوں پر ہو وہ ترقی نہیں کرتا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے کبھی کسی مسلک کی تکفیر نہیں کی۔ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک مظلوموں کے حقوق کی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاضی نورانی نے کہا کہ سحر وافطار پر امت مسلمہ انواع و اقسام کے کھانے کھا رہے ہوں گے تو وہیں فلسطین کے مسلمان اپنے پیاروں کی لاشین اٹھا رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے دشمن کی کوششوں کو ناکام بنایادشمن کے ایماء پر پاکستان میں داعش کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے اسلام کی حقانیت پر حملہ کرنے کے لئے طرح طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree