وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس مادروطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔
انہوں نےمزیدکہاکہ مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کا نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں۔ ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد ا?ئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضرور ی ہے۔ حکومت ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک میں گران فروشوں سے سختی سے ساتھ نمٹنے کے لئے پابند کرے رمضان المبارک میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچا کر کچھ ریلیف دیا جاسکتا ہے۔