رمضان المبارک سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ظالمانہ اقدام ہے،اسدعباس نقوی

05 مئی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) رمضان المبارک سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ،نیا پاکستان عوام کے لئے مہنگا پاکستان بن گیا ہے ۔حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو عوام کی مشکلات میں اضافہ بھی نا کرئے پڑول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگست 2018 سے مئی 2019 تک وفاقی حکومت نے چار سے زیادہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔سابقہ  حکومت کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا۔جب تحریک انصاف کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا تھا۔اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے تھی جبکہ آج اس کی قیمت108 روپے ہے ۔

انہوں نےمزید کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی مصنوعی مہنگائی میں اضافے سے تنگ عام آدمی کے لئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں دستیابی مشکل ہو جاتی ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے بجائے ریلیف دینے کے پڑول کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔عید پر ٹرانسپورٹ کمپنیوںوا لے من مرضی کے کرائے لیتے ہیںجبکہ اب پٹرول کی قیمت کی اضافے کی وجہ سے غریب آدمی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کیسے گزارے گا؟ غریب عوام کے گھر کا چولہا پہلے ہی بڑی مشکل سے جلتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree