علمائے کرام کو جدید چیلنجز سے آشنااور زمانہ شناس، دشمن شناس اور مخاطب شناس ہوناچاہئے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 فروری 2018

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے وحدت ہاوس قم میں  ایم ڈبلیوایم قم المقدسہ کی کابینہ کے اراکین کی سیکریٹری جنرل علامہ محمد موسیٰ حسینی کی سربراہی میں  اور دانشکدہ شہید حسینی ؒ کی انتظامیہ نے  علیحدہ علیحدہ خصوصی ملاقاتیں کیں  اس موقع پر  اہم قومی وملی معاملات سمیت طلاب جامعہ مصطفیٰ العالمیہ کو درپیش مشکلات،علمائے کرام کیلئے فن خطابت کے اہم رموز، اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علماء کرام کو جدید چیلنجز سے آگاہ رہنا چاہیے،اپنے کاموں میں اخلاص، معنویت اور دینداری کو مرکزی حیثیت دیں،علماء کرام کی دوبنیادی ذمہ داریاں ہیں،نمبر ایک انبیاء کے وارث ہونے کے ناطے دیانت ومعنویت کے حامل ہونااور نمبر دو زمانہ شناس، دشمن شناس اور مخاطب شناس ہونا،انہوں نے کہاکہ  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور علمی ثقافتی سرحدوں کی محافظ ہے لہذا آپ کوشش کریں مختلف میدانوں میں اسپشلسٹ بنیں  تاکہ قوم وملت کی مدد کرسکیں،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی، ایم ڈبلیوایم قم کے سیکریٹری جنرل علامہ موسیٰ حسینی ودیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree