مسجد باب العلم اسلام آبادپر حملہ وفاقی حکومت کی سنگین مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، علامہ اصغرعسکری

30 نومبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے امام بارگاہ باب العلم اسلام آباد میں نمازیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔امام بارگاہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پورے ملک کے وزیر داخلہ ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کا یہ حال ہے کہ ان سے ایک وفاقی دارالحکومت نہیں سنبھالا جا رہا۔اسلام آباد کے ایک مرکزی سیکٹر میں نہتے نمازیوں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ پورے ملک میں گورنمٹ کی کہیں بھی رٹ نہیں ہے۔امام بارگاہ پر حملہ سیکورٹی اداروں کی بدترین نا اہلی ہے۔ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا اس وقت اسلام آباد پولیس کا کوئی ایک اہلکار بھی امام بارگاہ کے باہر موجود نہیں تھا۔ایک کرپٹ اور نا اہل وزیر اعظم کی حفاظت کے لیے تو پور ا لاؤلشکرموجود ہوتا ہے لیکن عوام کی جان و مال کی حکومت کو ذرا بھر پروا نہیں۔ملت تشیع کا اس ملک کی سالمیت و استحکام میں بھرپور کردار ہے۔کسی کو ملت تشیع کا اس طرح خون بہانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں نصب سیکورٹی کیمروں کی مدد سے مجرموں کا فوری سراغ لگایا جائے۔انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔وفد میں مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی، ملک اقرار حسین اور ارشاد حسین بنگش بھی شامل تھے۔انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree