وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے مگر حکمران گھروں میں محصور عوام کی مشکلات سے لا تعلق بنے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت نے 1800 روپے کا راشن دے کر لاک ڈاون کو دوسرے مہینے میں توسیع دے دی۔ مراد علی شاہ یہ بتائیں کیا ان کے گھر میں 1800 روپے کا راشن ڈیڑھ مہینے چل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کی مشکلات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔ وفاقی حکومت اور اوگرا موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔