وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین ص میں منعقدہ درس میں کہا ہے کہ وہی عمل خدا تعالی کو پسند ہے جو خالص خدا کے لئے ہو اور ریاکاری سے پاک ہو۔ عمل خالص انسان کو دنیا سے زھد اور حکمت و دانائی تک پہنچاتا ہے اخلاص کے باعث اہل ایمان کے درجات بلند ہوتے ہیں۔ اخلاص تقرب الہی کا سبب بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک اخلاص عمل کی دعوت دیتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک تہذیب نفس کا مہینہ ہے ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے نفس امارہ کو رذائل اخلاقی سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کو ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہیں غریب لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں۔ حکمران گھروں میں محصور غریب عوام اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔
انہوں نےکہا کہ سندھ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زراعت پر ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے حکومت اور محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خطرے اور وسیع تباہی کا سد باب کرے۔
س