وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈہٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہادت وہ عظیم منزل ہے جس کی آرزو انبیاء ، آئمہ اور اولیا ء نے کی ، شہادت کا مطلب جسم کا مردہ ہو جانا نہیں ، انسانی اذہان میں زندہ رہ جانا شہید کی کامیابی کی دلیل ہو تی ہے ، شہید ناصر عباس ایک بلند پایہ زاکر اہل بیت علیہ السلام ہو نے کے ساتھ ساتھ درد مند قومی رہنما بھی تھے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے دربار شاہ شمس تبریز پر منعقدہ معروف زاکر اہل بیت علیہ السلام شہید علامہ ناصر عباس آف ملتان کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
ان کا کہناتھا کہ وطن عزیز پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے ، اس ملک کی کسی جان محفوظ نہیں ، حکمران اپنی ذمہ داریوں سے مسلسل غفلت برت رہے ہیں ، ایک قلیل مگر منظم دہشت گرد ٹولہ پاکستان پر قابض ہو نے کی کوشش میں مصروف ہے ، سیاسی جماعتیں ان دہشت گرد گروہوں کو ہم پر مسلط کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، عوام ان دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کر نے کی جرائت اور ہمت رکھتے ہیں ، جس دن حکمرانوں نے دہشت گردوں کے سامنے مکمل ہتھیارڈال دیئے عوام ان دہشت گردوں کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آجائیں گے ۔