مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں کا دورہ پشاور، سانحہ مدرسہ شہید حسینی کے متاثرین سے ملاقاتیں

27 جون 2013

00 peshawar blast newsوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، مرکزی آفس مسئول ملک اقرار حسین اور نثار علی فیضی نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا اور سانحہ جامعہ عارف حسین الحسینی میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی جانب سے شکایات پر اسپتال انتظامیہ کے رویہ بالخصوص ڈاکٹر شہاب الدین کی غفلت پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تو مکمل طور پر سانحہ کے متاثرین کی دادرسی سے بری الذمہ ہوچکی ہے تاہم کم از کم اسپتال انتظامیہ کو ان مظلومین کیساتھ تعاون کرنا چاہئے تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان بھر میں اہل تشیع کو ظلم و بریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اب تمام مذہبی اور محب وطن سیاسی جماعتوں کو دہشتگردوں کیخلاف واضح مؤقف اپنا کر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ بصورت دیگر دہشتگردی کا یہ ناسور جو آج اہل تشیع کو نگل رہا ہے کل دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کو بھی نگل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہاب الدین نے جو رویہ زخمیوں کے ساتھ روا رکھا یہ ناقابل برداشت ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree