رسول اللہ کی سیرت کی عملی اتباع مخلوق خدا کی خدمت سے ہی ممکن ہے، نثار علی فیضی

21 جنوری 2014

وحدت نیوز(لیہ) میلاد رسول مقبول و امام جعفر صادق کے منانے کا صحیح مقصد ان کی سیرت کا اپنی زندگی میں عملی اتباع ہے۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن کی جانب سے اس پر مسرت موقع پر اہلبیت کلینک کا افتتاح اس کی بہترین مثال ہے۔پاکستان کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں تمام دور میں حکومتوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان نثار علی فیضی نے لیہ میں میلاد رسول خدا و امام جعفر صادق کے موقع پر اہلبیت کلینک کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا  ، تقریب میں معززین و عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔

 

تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا احمد اقبال رضوی ، ملک احمد علی سابق وزیر صوبائی اسمبلی، اکرم سمتیہ تحریک انصاف، ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال پاکستان پیپلز پارٹی ، الحاج منظور خان سرگانی ، حماد اکبر خان گشکوری اور ڈاکٹر عصمت اللہ خان لاشاری نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سنی شیعہ وحدت کے ساتھ ساتھ عوام و پاکستان دوست کاوشوں کو بھی خوب سراہا اور اس کے فلاحی شعبے خیر العمل فاﺅنڈیشن کی 2010کے سیلاب سے لیکر ابتک جاری منصوبوں میں سنجیدگی و زمہ داری کے ساتھ کاموں کے جاری رکھنے پر مسئولین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر لیہ کے علاقے میں معیاری کلینک کے اجراءپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی لیڈرشپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے ڈونیشن کا بھی اعلان کیا۔ بعد میں مہمانوں نے کلینک کا باقاعدہ افتاح کیا اور مریضوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree